اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز بادشاہ شاہ سلمان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلی فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےعمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شاہ سلمان کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔
.......
/169